Sentient

باندھ کے پر کہیں لے جائیں گے مجھ کو نیناں،،،،، خواب میں اڑتے پرندوں سے گزرتے موسم

!!!ارد گرد کی۔۔۔

ارد گرد

ارد گرد

 

آج کیا کیا؟

  باقاعدگی سے بلاگ لکھنا میرے بس کی بات نہیں لیکن بھلا ہو  ‘محب’ کا جس نے اتنا اکسایا کہ ہتھیار ڈالنے پڑے، دیکھوں یہ پودا کتنا پھیل سکتا ہے۔۔۔

، یوں تو ادھر ادھر کئی بلاگ بنائے ہوئے ہیں لیکن اس بلاگ کی اہمیت کچھ اور ہی ہوگی، گزرے ھوئے کل تو مسئلہ ہورہا تھا غالبا”بدتمیز” نے کچھ مدد کی سو لگے ہاتھوں ان کا بھی شکریہ ادا کردوں “مہربانی “

 زندگی اپنے دھارے میں جس طرح مجھے بہارہی ہے اس میں ہاتھ پیر تو مار ہی رہی ہوں سو یہاں بھی وہی حال رہے گا، ایک ہی دن میں میری جتنی کمٹمنٹس ہوتی ہیں ان پر پہلے ہی کئی انگلیاں دانتوں تلے آتے جاتے  گم ہو چکی ہیں۔۔۔۔ چلیں دندان ساز کا مزید فائدہ ہوتا رہے، میرا کیا جاتا ہے۔۔۔

 برطانیہ میں تو ویسے بھی دندان سازوں کی چاندی ہی چاندی ہے، دو دن پہلے ہی ایک دوست کی جو کھال کھینچی ہے{کہنا تو یہ چاہئے تھا کہ دانت کھینچا ہے لیکن خیر} تو ہاں سات سو پاؤنڈ کا نسخہ بن گیا دانت بھی گنوایا اور جیب بھی کٹوائی، اللہ بچائے ان سے ۔۔۔۔ ۔۔۔

دریائے ٹرینٹ کے کنارے پہلے میرا ڈینٹسٹ تھا جب بھی جاؤ خوامخواہ ایکسرے کے بہانے ہی جیب پر ڈاکہ مار لیتا، جب سے اس کو تبدیل کیا ہے تب بھی چین نہیں،  موجودہ والے کی اسناد پر مسلسل شبہ سا رہتا ہے کیونکہ موصوف ہر بار یہ کہہ کر کہ آپ کمال کی دیکھ بھال کرتی ہیں اب آئندہ سال کی اپائنٹمنٹ لے لیجئے۔،

اللہ کے بندے کو دریائے ٹرینٹ والے سے جا کر سر پر ہاتھ پھروانا چاہئے، موئے نے کہیں کوئی لاٹری یا جیک پاٹ تو نہیں جیتا ہوا؟؟؟

آج صبح تو ٹاؤن جانا پڑا، جس کے بعد دو سے چار رمضان المبارک کا خصوصی پروگرام کرنا تھا ‘روشنی’  لہذا اسٹیشن گئی بعد میں وہی افطاری وغیرہ سو دن ہوا تمام۔

  

” اسم بامسمہ محب “

” خوش آمدید ” یہ میری پہلی پوسٹ ہے جس کے لئے میں محب کی ممنون ہوں,

  اپنے نام جیسا پیارا سب سے محبت کرنے والا دوست.شکریہ